اسلام آباد(ای پی آئی)قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 50نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے10مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار472 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے50 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 1.12 فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔