لاہور(ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی اپیلوںکو سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ عدالت اپیل سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں منظور کرے،میرا موقف یہی ہے الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ۔عدالت نے کہاکہ اپیل کوسپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیتے ہیں ،عدالت نے اپیلوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیا۔


