لاہور(ای پی آئی )پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر اور بیانات چلانے پر پابندی کا اقدام چیلنج کر دیاگیا۔

عمران خان کی جانب سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے درخواست دائر کی،درخواست میں پیمرا سمیت دیگر کوفریق بنایاگیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی ہے ،بیانات اور تقاریر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،درخواست گزار کے پاس عدالت کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیمرا کی پابندی کالعدم قرار دے ۔