سرگودھا(ای پی آئی )پاکستان ریلوئے کا ملک بھر میں موسم گرما کے لئے ٹائم ٹیبل 15 اپریل سے تبدیل کیا جائے گا،راولپنڈی سمیت ملک بھر کے ڈویژنل انچارج سے جلد از جلد نئے ٹائم ٹیبل مرتب کرنے کا حکم دیا گیا ہے،

زرائع کے مطابق پاکستان ریلوئے ملک بھر میں چلنی والی مسافر ٹرینوں کا سال میں دو مرتبہ شیڈول تبدیل کرتا ہے ، موسم سرما اور گرما کا، اس وقت موسم سرما کا ٹائم ٹیبل لاگو ہیں ،اگلے ماہ 15 اپریل سے موسم گرما کا شیڈول لاگو کرنے ہیں،اس ضمن میں ملک بھر کے ڈی ایس ریلویز سے عوامی امنگوں کے مطابق شیڈول تیار کرنے کا حکم دیا ہے کہ تمام ڈی ایس صاحبان فوری طور شیڈول بجھوانے کا کہا گیا،