لاہور(ای پی آئی )نیشنل اکاونٹی بیلیٹی بیورو (نیب) کی ٹیم سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر زمان پارک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی تو عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود سیکیورٹی گارڈز نے نیب ٹیم کو روک لیا اور گھر تک رسائی نہ دی ۔ نیب کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کرنے پہنچی ہے ۔


