اسلام آباد(ای پی آئی)قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے08مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار229 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے30 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 1.35 فیصد رہی۔مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 08مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرکے شہروں میں کئے گئے کوروناٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 173ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں پر شرح 3.47فیصد رہی، اسی طرح لاہور میں 435ٹیسٹوں میں سے 6ٹیسٹ مثبت اور شرح 1.38فیصد رہی جبکہ ملتان میں کئے گئے 114ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پرشرح 0.88فیصد رہی۔