گوجرانوالہ (ای پی آئی )انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج رانا زاہد اقبال خان کی عدالت میں رانا ثناءاللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے وارنٹ گرفتار جاری کیئے ، عدالت نے حکم دیا کہ رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کر کے 28 مارچ کو پیش کیا جائے ۔


