لاہور (ای پی آئی )اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ لیک ہونے والی آڈیوز نے حاصل کر رکھی ہے ، کچھ دن قبل تحریک انصاف کی سمیرا اور چیف آرگنائزر شنیلہ علی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی جس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے تاہم اب پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کی خاتون کارکن نوشین کے ساتھ کی گئی گفتگو کی آڈیو لیک ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لیک ہونے والی آڈیو میں پی ٹی آئی کارکن نوشین کہتی ہیں کہ میں نے آپ سے تھوڑی سے سی مشاورت کرنی تھی کہ اس دن آپ سے پوچھا تھا کہ خواتین کو رات میں دیر تک نہیں رکنا چاہیے ، خواتین آتی ہی شام کو ہیں، دن کو آتی نہیں ہیں اور پھر یہ ساری رات نا ایک ڈیڑھ دو بجے تک دوسرے آدمیوں کے کیمپوں میں جا کے بیٹھی رہتی ہیں اور میں نے اس چیز کی حوصلہ شکنی کی تو وہ سارے میرے خلاف محاذ بنا رہی ہیں ۔
یاسمین راشد نے جواب دیا کہ تو کرنے دو، آپ اس کی جواب دہ نہیں ہیں، کوئی ایسی بات نہیں، نوشین نے پھر کہا کہ آپ نے کہا تھا دس بجے کے بعد عورتیں نہ رکیں، یاسمین راشد نے کہا اپنے رسک پر وہ رک رہی ہیں تو کوئی مسئلہ ہوا تو وہ خود ذمہ دار ہوں گی، نوشین نے کہا کہ دن میں کوئی ڈیوٹی نہیں دیتا ،ہر کسی کو ہوتا ہے کہ رات کو جائیں گے تو پھر ۔۔۔یاسمین راشد نے کہا کہ چھوڑو جو آتاہے ، جس وقت آنا چاہتی ہیں تو آتی رہیں، دن میں بھی ضرور عورتیں کوئی نہ کوئی تو آکر بیٹھ جاتی ہیں، نوشین نے کہا کہ آپا کوئی تھوڑا سا منظم بھی تو کرناہے نا ۔یاسمین راشد نے کہا کہ بیٹا چھوڑدو فوج تھوڑی ہے ، تم مہربانی کرنا کہ چکر لگا لو، ان کو تسلی دینا کہ میں آپ کی حاضری لینے آئی ہوں میں تاکہ میڈیم کو بتا دوں ۔


