اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں خواتین اور اسلام سے متعلق غلط سوچ ہے،مشکل وقت کا مل کر مقابلہ کریں گے اور اس مسئلے سے بھی نمٹیں گے،معاشی لحاظ سے ملک پر آج مختلف انداز سے مشکل وقت ہے مگر عوام پر بھروسہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت کا مل کر مقابلہ کریں گے اور اس مسئلے سے بھی نمٹیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں خواتین اور اسلام سے متعلق غلط سوچ ہے، حقیقت میں دین اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کو حقوق دیے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یو این جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اسلاموفوبیا پر کانفرنس رکھ رہے ہیں، کانفرنس میں اسلام اور اقلیتوں سے متعلق ایشوز پر روشنی ڈالیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں، سیاست، معیشت اور دیگر شعبوں میں خواتین کا کردار ہو، خواتین کو پاور دیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔


