لاہور(ای پی آئی )محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی، یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی قیادت ممکنہ طورپر عمران خان نے کرنا تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ لاہور میں احتجاج، دھرنے اورمظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ، پابندی کا نفاذ آج سے7 روز تک ہو گا، محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہے کہ پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ۔