لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور کے علاقے زمان پارک میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں ، یہ گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جارہی ہیں، اس سے قبل ایلیٹ فورس کے اہلکاروں سے بھری گاڑیاں بھاری مقدار میں زمان پارک پہنچی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ زمان پارک کینال روڈ سے کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جارہاہے ، حکام نے بتایا کہ واٹر کینن بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ کہ لاہور میں احتجاج، دھرنے اورمظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق بھی شروع ہوگیا، پابندی کا نفاذ آج سے7 روز کیلئے ہو گا۔محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہے کہ پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی