لاہور( ای پی آئی) لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلی پنجاب اور ان کی کابینہ کے اثاثے پبلک کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔
درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے دائر کی جس میںنگران وزیر اعلی ،نگران کابینہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق نگران حکومت چارج لینے کے تین کے اندر تمام اثاثہ جات الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کی پابند ہے ،کئی ماہ گزرنے کے باوجود نگران وزیر اعلی اور ان کی کابینہ نے ابھی تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں ،اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہ کرانا آئین کے منافی ہے ۔استدعا ہے عدالت نگران وزیر اعلی اور کابینہ کو اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کا حکم دے ۔


