لاہور(ای پی آئی )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری لے کر ان کے گھرپہنچ گئی ،فرح گوگی کے ملازم کی جانب سے وارنٹ گرفتاری وصول کیے گئے۔

ایف آئی اے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، عدالت نے تحقیقات میں شامل نہ ہونے پر فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے لیکن فرح گوگی اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔