لاہور(ای پی آئی)سیشن کورٹ لاہور عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت 20 مارچ تک منظور کرلی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا.
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردیشاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔


