لاہور (ای پی آئی) رائیونڈ میں چوکی اڈا پلاٹ مانک گائوں گھر سے باپ اور تین سالہ بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئیں ،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔
بتایا گیا ہے کہ مقتول گلفام اللہ دتہ ولد محمد نذیر بعمر 35/38سال سکنہ چک جھمرہ ضلع فیصل آباد جو کہ کچھ عرصہ قبل مانک گائوں رائیونڈ میں یاسین کے مکان میں کرایہ پر رہتا تھا اور چھوٹا سا کلینک بنایا ہوا تھا،اس کے ساتھ 3سالہ بچہ کی ڈیڈ باڈی مکان کے اندر سے ملیں جو دیکھنے میں 5 سے 6دن پرانی لگتی ہیں۔
پولیس پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ۔سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مختلف پہلوئوں پرموت کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جائے۔


