اسلام آباد(ای پی آئی)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ بدھ کو ہو گا، ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔

اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا،سیکرٹری وزارت مذہبی اموراکبر درانی کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ماہ رمضان کا چاند متفقہ ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔یہ کمیٹی کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کرتی ہے ،اس حوالے سے باقاعدہ قواعد و ضوابط(ایس او پیز)موجود ہیں۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ بدھ کو ہوگا۔ذرائع ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 مارچ ، 29 شعبان 1444 ہجری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔22 مارچ کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی طور پر ابر آلود ہوگا، رواں برس رمضان کے30 روزے ہوئے تو 21 اپریل جمعہ کو رمضان المبارک اختتام پزیر ہوگا۔

وزارت مذہبہ امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔اجلاس کی سربراہی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و مہتمم بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ جلد اجلاس کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔کمیٹی میں علما کرام، اسپارکو، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کا نمائندہ شامل ہوگا۔

اسلامی کیلنڈر 12 ماہ پر محیط، ہر برس شمسی سال کے مقابلے میں دس دن کم ہوتے ہیں۔ شمسی سال 365دن اور قمری سال 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ شمسی کیلنڈر کے تحت ہر برس ماہ رمضان اور عیدالفطر دس روز پہلے آتے ہیں۔ ۔