اسلام آباد(ای پی آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے توشہ خانہ کا کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا اور وفاقی وزیر اطلاعات نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے۔
وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے توشہ خانہ کا کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا اور تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک رولیکس واچ سیریل نمبرW278343RBR-0024 ماڈل 96PA Oyster M96PA0021مالیت 27 لاکھ پچاس ہزار روپے مورخہ 19 مئی 2022 کو توشہ خانہ میں جمع کروائی۔


