لاہور(ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،
جسٹس عاصم حفیظ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے 1947 سے لیکر 2023 تک کی تفصیلات طلب کرلیں ، ہائیکورٹ نے کہاہے کہ توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔تحریری حکم میں کہاگیاہے کہ سیکشن آفیسر کے مطابق ریکارڈ کی تصدیق نہیں جا سکتی ،متعلقہ ریکارڈ کی جانچ اوپن کورٹ میں کی جائے گی ،درخواست گزار کے مطابق پیش کیا گیا ریکارڈ نامکمل ہے ۔


