لاہور (ای پی آئی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے شروع کیا گیا آپریشن پولیس نے 2 دن کی ناکام کوششوں کے بعد ادھورا چھوڑ دیا، پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک میں جشن منانا شروع کر دیا۔
لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے ہدف سے پولیس پیچھے ہٹ گئی، نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کے بیان کے مطابق پی ایس ایل کے پیش نظر عارضی طور پر گرفتاری آپریشن روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کو راستے کلئیر کرنے کیلئے ہٹایا گیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس آپریشن معطل ہونے پر جشن منایا۔ پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک اور کینال روڈ پر بدستور جمع ہیں۔


