اسلام آباد (ای پی آئی)جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کی جانب سے پولیس پر حملے کے معاملے پر پولیس نے 7 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس نے اشتعال انگیزی میں ملوث 7 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان میں راجہ ندیم جہانگیر کیانی، شرافت سلطان کیانی شامل ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد رضوان، سہیل احمد، حسنین اختر، مظہر مسعود، محمد زرین بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھرائو سے پولیس سمیت فورسز کے 52 اہلکار زخمی ہوئے۔