اسلام آباد(ای پی آئی )انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں اسدعمر، راجہ خرم، علی نواز، مراد سعید، شہزادوسیم اور زلفی بخاری کی عبوری ضمانتیں منظورکرلیں،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 2 ہفتوں تک کی عبوری ضمانتیں اس لئے دے رہے ہیں تاکہ شیلنگ سے بجاجائے، اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اے ٹی سی کے جج راجہ جواد کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اسدعمر، راجہ خرم، علی نواز، مراد سعید، شہزادوسیم اور زلفی بخاری کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں، عدالت نے زلفی بخاری کی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔