اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

لاہور میں درج مقدمے میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست دا ئرکی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ گرفتاری کاخدشہ ہے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ۔اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک کی تصدیق بھی کروائی۔ جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے 17ہنمائوں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ۔