اسلام آباد (ای پی آئی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے100نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 18 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پیرکوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3ہزار147ا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 100 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، مثبت شرح3.18فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 18 کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں435 ٹیسٹوں میں 18 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.14 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں205 ٹیسٹوں میں 25 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 12.20 فیصد رہی جبکہ گجرات میں کئے گئے 120 ٹیسٹوں میں سے ایک فرد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور ہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.83فیصد رہی۔