ا سلام آباد (ای پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیااور ہدایت کی ہے کہ مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کوئی تادیبی کاروائی نہ کی جائے۔

منگل کو سماعت کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ مقدمات بنائے گئے ہیں مگر تفصیلات کوئی نہیں،اسلام آباد پولیس کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے ریکارڈ فراہمی تک روکا جائے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 31 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔