اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہرنہ کرنے کا کیس عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پرسماعت ہوئی، عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے موقف اختیارکیا کہ صرف بتانا چاہتے تھے عدم ثبوت پر ہم یہ کیس خارج کر چکے،الیکشن کمیشن وکیل کی جانب سے دستاویزات پیش کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریماکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس رویے پر بھاری جرمانہ کیوں نہ کیا جائے۔چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا آپ کو اس وقت یاد آیا کہ یہ کرنا ہے؟ ہم فیصلہ کریں گے پہلے کیس قابل سماعت ہے یا نہیں۔


