اسلام آباد (ای پی آئی ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شاید انتخابات 8 اکتوبر کو بھی نہ ہوں۔

(ن) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے کا معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دیا۔ حکومت پارلیمان سے رائے لئے بغیر آگے نہیں جا سکتی۔ عمران خان 25 مئی کا الٹی میٹم نہ دیتا تو ہم نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا موجودہ رویہ برقرار رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات منعقد نہ ہوں۔ نوازشریف سعودی عرب سے عید کے بعد واپس لندن جائیں گے۔