اسلام آباد (ای پی آئی ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کی صورتحال تک نہیں پہنچا۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات میں سب سے آگے ہے۔ پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے خطرے سے بچانے کیلئے فوری اثرات کی حامل جامع معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے ذریعے موجودہ معاشی بحران سے نکل جائے گا اور دیوالیہ ہونے کی سطح تک نہیں پہنچے گا۔


