اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف درج مقدمے میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر255/23 تھانہ رمنا بارے سپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری اسپیشل جے آئی ٹی کے کنونیئر مقرر کئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔

اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری کے لئے کوشاں ہے،اسلام آباد پولیس کے افسران کیخلاف پروپیگنڈا ایک منظم منصوبے کا حصہ ہے۔تمام مقدمات قانون کے مطابق درج ہوئے اور ان پر قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے۔اسلام آباد پولیس قانون کی حکمرانی نافذ کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری کے لئے کوشاں ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں 6 اپریل کو ٹی وی تقریر پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔