اسلام آباد(ای پی آئی ) ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 67 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5ہزار478ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے67افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.22فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں325 افراد میں سے 6 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.85 فیصد رہی۔ کراچی میں655افراد میں سے 56کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 8.55 فیصد رہی اور اسلام آباد میں 404میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح ایک فیصد رہی۔