اسلام آباد(ای پی آئی )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تمام جماعتیں سمجھ چکی ہیں کہ عمران خان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، میں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جہاں مذاکرات سے پہلے ہی شرائط رکھ دی جائیں وہاں مذاکرات ممکن نہیں ہوتے، سنا ہے کہ عمران خان نے بھی شرائط رکھی ہیں تو پھر ہمیں بھی ان سے بات کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان تو پہلے ہی ان سے بات کرنے کے مخالف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علیحدہ علیحدہ انتخابات کرانے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، مختلف اداروں میں اس وقت پاور اسٹرگل جاری ہے جبکہ کچھ لوگ عمران خان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں


