کراچی (ای پی آئی) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی 7روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست ہر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کی وکیل میمونہ انور منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ اسد عمر کے خلاف اسلام آباد میں 6 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسد عمر کیخلاف عدلیہ کے حق میں اسلام آباد ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے اسد عمر کی سات روز کے لئے حفاظتی منظور کر لی۔
عدالت نے جانب سے اسد عمر کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے اسد عمر کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈوبتی جارہی ہے۔
بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حکومت کی کوشش بس یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات بنانا ترجیح ہے۔ آصف زرداری ، شہباز شریف ،محسن نقوی سب کے بیان آرہے ہیں۔ آصف زرداری نے ایک ادارے کے لئیے کہا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ کسی فرد کے خلاف بات کرنا اور ادارے کے خلاف بات کرنا الگ بات ہے۔ نواز شریف بھی اپنے بیانات میں بھی ادارے کو نشانا بناتے رہے ہیں۔
مریم نواز بھی بہت سے لوگوں کے بارے بہت کچھ بولتی رہی ہے۔ ان لوگوں سے عمران خان کے بیانیے کا مقابلہ نہیں کیا جارہا۔ عمران خان نے تمام اداروں کا احترام کرنے والا شخص ہے۔ اگر کوئی شخص غیر قانونی کام کرتا ہے تو اسکی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں۔ اگر ان لوگوں سے حکومت نہیں چل رہی تو کرسی چھوڑیں اور گھر بیٹھ جائیں۔ تحریک انصاف عدالتوں کا بہت احترام کرتی ہے۔ ہم بھی یہ چاہتے ہیں ایک دن میں پورے ملک میں الیکشن ہوجائیں۔ اسمبلیاں تحلیل کریں اور پھر الیکشن میں چلے جائیں۔ ہم جمہوری پارٹی ہیں۔


