راولپنڈی (ای پی آئی )نیب نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔

نیب کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی ہدایت چیئرمین نیب کی جانب سے دی گئی ، عمران خان کو القادر ٹرسٹ میں مبینہ کرپشن کے کیس میں گرفتار کای گاہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان کو گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیاہے جہاں اینٹی رائٹس فورس کے اہلکاروں کی بھاری تعداد نے سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے ہیں ۔ساری دنیا میں عمران خان کو دھکے مارتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے، شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت نیب نے عمران خان کو نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 19 اے میں گرفتار کیاہے ، نیب نے 34 اے ، 18 ای اور 24 اے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا