اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
سینیٹر اعجاز چودھری کو گلگت ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیاگیاہے ۔ پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز گلگت ہاؤس اسلام آباد میں روپوش تھے، پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ پولیس نے سینیٹر اعجاز چودھری کو حراست میں لے لیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی 3 خواتین کو بھی حراست میں لیاگیاہے، گرفتار خواتین رہنماؤں میں مسرت جمشید چیمہ ،ملیکہ بخاری اورفلک ناز چترالی شامل ہیں پی ٹی آئی کے حراست میں لئے گئے رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی، اسدعمر ، فوادچودھری اورجمشید اقبال چیمہ شامل ہیں۔


