لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے محفطوظ فیصلہ سنا دیا۔

فرخ حبیب نے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں ڈالا، کاروباری معاملات کیلئے دبئی جانا چاہتا ہوں۔

ایف آئی اے نے حکومت احکامات پر ائیرپورٹ پر روک لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے وفاقی حکومت سمیت اداروں کا موقف سننے کے بعد فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ فرخ حبیب کو گزشتہ ماہ دبئی جانے سے لاہور ائیرپورٹ کے حکام کی جانب سے روکا گیا تھا۔