اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کاحکم دیدیا،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔


