لاہور (ای پی آئی) لاہور میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 3مقدمات درج کرلیے۔
پولیس کے مطابق دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف 3مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
مقدمات جنوبی چھائونی، مصطفی آباد اور باغبانپورہ میں درج ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے سڑک بلاک کرکے دفعہ 144کی خلاف ورزی کی، سڑک بلاک کرنے والے 4کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


