راولپنڈی (ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو رہا کرنے کے حکم کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی اسلام آباد پولیس نےدونوں رہنمائوں شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔
شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے دونوں رہنماؤں کو پھر سے گرفتار کرلیا ہے اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور فلک ناز کی فیملی انہیں لینے اڈیالہ جیل گئے تھے لیکن جیسے ہی دونوں رہنما جیل سے باہر آئیں پولیس نے انہیں پھر سے گرفتار کرلیا ۔


