میران شاہ(ای پی آئی )شمالی وزیر ستان کے علاقے عیدک پل کے قریب سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ۔سیکیورٹی فورسز پرفائرنگ کے نتیجے میں زیرِ حراست 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے ملزمان کی بنوں منتقلی کے دوران فائرنگ کی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور فورسز میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک حملہ آور دہشت گرد کی نعش بھی ملی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں مطلوب تھا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


