اسلام آباد (ای پی آئی )پی ٹی آئی چیئرمین ،سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں جلا ئو گھیرائو کرنے اور آرمی تنصیبات پر حملوں کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی شد ید مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی حمایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صدر مملکت عارف علوی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویومیںچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیتےہوئےکہا ہے کہ انھیں 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے .

انھوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی نہ صرف مذمت ہونی چاہیے بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مگر کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے اور مار پیٹ نہیں ہونی چاہیے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔