لاہور( ای پی آئی)نگران پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی اور آپریشن کی اطلاعات کے بعد گذشتہ روز پولیس نے زمان پارک سے فرار ہوتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زمان پارک سے گرفتاردہشتگردوں کا تحریک انصاف کی اہم لیڈر شپ سے رابطے اور ان سے ہدایت لینے کا انکشاف سامنے آیا۔میڈیا رپورٹس میں پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گرفتاردہشتگردوں کے پی ٹی آئی کی اہم لیڈر شپ سے رابطے تھے اور لیڈرشپ سے ہدایات لے رہے تھے۔
تمام ملزمان کے رہنماں سے فون نمبرزاٹیچ ہوگئے ہیں، ملزم بخت عالم شانگلہ اورممتازمردان کا رہائشی ہے جو خیبر پختوانخواہ میں رہنمائوں سے رابطے میں تھے۔حکام نے کہا کہ سوات کا عزیز الغنی بھی خیبر پختوانخواہ سے ہدایات لیتا رہا جبکہ مصری شاہ کا اعجاز ،اچھرہ کا عبد الغفور اور شاہدرہ کا زوہیب اعجاز چوہدری سے ، شالیمار کے نبیل اورسیالکوٹ کے ہنزلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ ڈنڈے گرفتاری سے پہلے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے۔


