لاہور (ای پی آئی) لاہور پولیس کی جانب سے زمان پارک جانے والوں راستوں کی بندش کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک کے سربراہ عبداللہ ملک نے دائر کی، جس میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو نقل و حرکت کی آزادی ہے، پولیس اور انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے نام پر راستے بند کر رکھے ہیں، راستوں کی بندش سے عام شہری پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں، انتظامیہ راستے بند کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت زمان پارک کے اطراف راستے کھولنے کے احکامات صادر کرے۔


