اسلام آباد (ای پی آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی بلڈنگ میں منتقلی پر گفتگوہوئی.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے گذشتہ روز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے ملاقات کے بعد اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔چیف جسٹس سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی ملاقاتذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جسٹس فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی چائے اور کافی سے تواضع کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔


