اسلام آباد(ای پی آئی)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے شعبہ عربی کے زیر اہتمام اکیسویں صدی میں عربی زبان اور ادب کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی جبکہ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی تھے، اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل(ر) محمد جعفر ، حبیب الرحمن عاصم (بحریہ یونیورسٹی)،عبدالمجیب باسم صدر شعبہ عربی اسلامک یونیورسٹی، پرو ریکٹرز، ڈینز، ڈائریکٹرز ، صدور شعبہ ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عربی قرآن کی زبان ہے اور اللہ کی طرف سے قیامت تک محفوظ کر دی گئی ہے، عربی زبان کا وسعت میں کوئی ثانی نہیں، سعودی عرب زبان کی ترویج و ترقی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھا رہا ہے، اس ضمن میں انہوں نے نمل کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی، متحدہ عرب امارت کے سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عربی 420ملین افراد کی زبان ہے اور اس تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ پر عربی کا ڈیجیٹل کانٹینٹ نا ہونے کے برابر ہے جس کے فروغ کے لئے متحدہ عرب امارات حکومت اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، آخر میں ریکٹر نمل نے دونوں معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عربی بہت وسیع اور میٹھی زبان ہے اور ہر پاکستانی کو بطور خاص سیکھنی چاہیے ،
نمل کے یو نیورسٹی میں اکیسویں صدی میں عربی زبان اور ادب کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد
by عابد علی | دسمبر 20, 2022 | ادب | 0 comments