اسلام آباد(ای پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) کی انسداد منشیات کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پیر کو اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر PK 287 سے قطرجانے والا خیبر کا رہائشی ملزم گرفتار کر کے ملزم کے پیٹ 79 ہیروئن اور 11 چرس بھرے کیپسولز برآمد کر لی۔ ایک اور کارروائی کے دوران اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 9 کلو 600 گرام چرس ،7 کلو 200 گرام افیون اور 2 کلو آئس برآمد کر لی اور پشاور اور نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔
لاہور جوہر ٹان میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 2 کلو 560 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی ، برآمدشدہ ہیروئن پارسل کیے جانے والے کمبل، خواتین کے کپڑوں اور برتنوں میں چھپائی گئی تھی۔ایک اور کارروائی میں کراچی سہراب گوٹھ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 26 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔ کراچی کی رہائشی خاتون اور ملزم گرفتار کر لیاگیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران کراچی شاہراہ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل قالین میں چھپائے گئے پائپوں سے آئس برآمد کر لی۔
پائپوں کا مجموعی وزن 2 کلو ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی۔ یارک ٹول پلازہ انڈس ہائی وے پر پک اپ سے 166 کلو 800 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کر لی۔دتہ خیل نارتھ وزیرستان کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا۔اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 11 کلو چرس برآمد کر لی۔


