ڈیرہ غازی خان (ای پی آئی ) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پیش نہ ہوئے عدالت نے عبوری ضمانت خارج کردی.

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف سرکاری اراضی قبضہ کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت میں ہوئی ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج نوید احمد قریشی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عبوری ضمانت پر ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئے۔

جس پرعدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت عدم حاضری کے باعث خارج کر دی۔واضح رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے، اس کیس میں سابق وزیر کا مشیر جیل میں مقید ہے۔