اسلام آباد (ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے اپنی دوباری گرفتاری کی صورت میں پارٹی کارکنان کو اہم پیغام جاری کردیا ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنان کو جاری پیغام میں کہا ہے کہ اگر میں دوبارہ گرفتار ہو جائوں تو ہنگامہ نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا ،کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاؤن کیلئے استعمال کرے گی ،پی ٹی آئی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بے امنی کو کریک ڈاؤن کیلئے استعمال کرے گی ۔

انھوں نے کہا کہ تمام سروے بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی کامیابی کی پیشگوئیاں دیکھ کر حکومت پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتی ہے ۔