لاہور( ای پی آئی)سابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے دوست محمد مزاری کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا کہ آپ کے آنے سے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہو گی۔