اسلام آباد (ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا سابق صوبائی وزیراور پی ٹی آئی کےسینئر رہنماء فیاض الحسن چوہان نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیاہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینیئرراہنماءفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کے حصول کیلئے نفرت اور انتقام کی یاست کو فروغ دیاحالانکہ انہیں کئی بار سمجھانے کی کوشش کی ریاست اور اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی ٹھیک نہیں لہذاٰ ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی چھوڑ دیں مگر فواد چوہدری، ڈاکٹر شریں مزاری، عالیہ حمزہ،صنم جاوید ،مرادسعید، علی امین گنڈاپور انہیں ٹکراؤ کی پالیسی اپنانے پر زور دیتے تھے اور وہ انکی بات سنتے تھے.

عمران خان نے پی ٹی آئی کو خاکسار تحریک بنا دیا ہے،یکم مئی کی ریلی پریکٹس کے طور پر رکھی گئی کہ فوجی دفاتر کی طرف رخ کریں، 6 مئی کو عمران خان کے حکم پر کچہری چوک پر ریلی رکھی گئی، واثق قیوم، عمر تنویر کے علاوہ دیگر راہنماؤں کو رضا مند کیا کہ مریڑ پل کراس نہیں کرنا، واثق قیوم کو ڈائریکٹ میسج آیا کہ جی پی او چوک پہنچیں۔

عمران خان ریلی کو کچہری چوک نہ لے جانے پر انتہائی ناراض ہوئے،عمران خان کیلئے، چوہدری سرور علیم خان، عون چوہدری سے اپنا تعلق خراب کیا ،، 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے ، ان واقعات سےپاکستان کے 24 کروڑ عوام دکھی ہیں،سارے وزرا ءعمران خان اور بزدار کی حکومت کیلئے رجیم چینج آپریشن میں شریک تھے،فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ، ہم موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائیں، ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا۔

اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈےلائن تھا اورمیرا زمان پارک اور بنی گالامیں داخلہ بند تھا، سارے لیڈر گواہی دیں گے کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا۔

زوم میٹنگ میں جب بولنے کی کوشش کی تو شٹ اپ کال دی جاتی تھی،ساری زوم میٹنگ میں ترجمانوں کو بتایا جاتا تھا کہ فوج مخالف بیانیہ تیار کیا جائے، میری قربانیوں کے بعد بھی مجھے فوج کا بندہ سمجھاجاتاتھا، 14 مئی کو زوم میٹنگ میں بیرونی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوشش کی گئی، 70 امریکی کانگریس ارکان کا پی ٹی آئی کیلئے لابنگ کرنے کا معلوم ہوا تو دھچکا لگا، لوگوں کی ذہن سازی کی گئی ہے اس وقت ہزاروں خاندان تباہ ہو رہے ہیں، فوج اور پاکستان سے محبت آج سے نہیں ہمیشہ سے تھی ، ہے اور ہمیشہ رہے گی، میرا سوفٹ ویئر نہیں ہارڈ ویئر ہے اور یہ پاکستان اور فوج پلس ہے،میں اس فساد میں مزید شامل نہیں ہو سکتا،سیاست نہیں صرف پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، شہر،صوبے اور پاکستان کی خدمت جاری رکھوں گا،اسد عمر اور چودھری پرویزالہٰی سے ملاقات کروں گا،کوشش کریں گے بات چیت کے بعد کسی نئی پلیٹ فارم سے سامنے آئیں۔