راولپنڈی (ای پی آئی )9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اور ک کارکنونں کے درمیان ہونے والی کالز کی آڈیو لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فرح اور سبرینا نامی خاتون کی آڈیو سامنے آئی ہے ۔
سامنے آنے والی اس آڈیو میں فرح اور سبرینا نامی خاتون کو گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔پی ٹی آئی کی سابق صوبائی رکن فرح دوسری خاتون کو مبینہ آڈیو میں بتارہی ہیں، اب جی ایچ کیو پہنچنا ہے، میں بھی نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول نکلی ہوئی ہیں۔
سابق ایم پی اے فرح مبینہ آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ فیض آباد پر آدمی جا رہے ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے، فیض آباد میں راشد حفیظ ، شفیق اور سماویہ ہے، سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جارہی ہے۔


