اسلام آباد /سوات /ملتان /لاہور(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں بد ترین ہنگامے برپا کر کے آرمی تنصیبات پر حملے کرنے کے علاوہ پاکستان کے فخر شہداء پاکستان آرمی کی توہین کے بعد پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی جانب سے اپنے کپتان عمران خان کا ساتھ چھورنے کا سلسلہ جاری ہے جو کہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے .
اس حوالے سے سوات سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے حیدر علی ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے ملک سلیم لابر تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی صائمہ ندیم نے بھی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا جبکہ اس سے قبل پاکستان کے سب سے بڑی وکٹ جو کہ عمران خان کے لئے بڑا جھٹکا ثابت ہوئی فواد چوہدری کی صورت میں گری .
اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک سلیم اختر لابر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھ رکوئی دباؤ نہیں ہے، میں نے 9 مئی کے واقعے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو سیاست ہم نے شرافت کی شروع کی تھی، اب ہمارا اس سیاست میں کوئی کام نہیں ہے۔
ویڈیو میں ان کی موجودگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں وہاں پر پہنچا تھا، اگر میں وہاں نہ پہنچتا تو توڑ پھوڑ ہوتی، میری فوٹیج آئی ہے، اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اپنے نوجوانوں کو روک رہا ہوں، میرے روکنے کی وجہ سے ملتان میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوںنے کہاکہ قیادت کی ہدایت تھی کہ پْرامن رہنا ہے تاہم ہم 9 مئی کے واقعے کی پْرزور مذمت کرتے ہیں۔


